• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی زیارت

 

صحابہ کرام رضی اللہ عنھم  کی زیارت

امام اعظم رحمہ اللہ کی پیدائش کے وقت چند صحابہ کرام ابھی حیات تھے۔ ان کے نام حضرت انس بن مالک ٗ حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ ٗ حضرت سہل بن سعد ٗ حضرت ابوالطفیل عامر بن واثلہ رضی اللہ  تعالی عنہم ہیں۔

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ تو بہت بڑے اور مشہور ترین صحابہ میں سے ہیں ٗ اور آپ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم خاص تھے۔ آپ نے سن93ہجری میں وفات پائی۔ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے سن91ہجری میں انتقال کیا۔ حضرت ابوالطفیل رضی اللہ عنہ تو سن 100ہجری تک زندہ رہے۔ایک روایت کے مطابق  حضرت ابوالطفیل رضی اللہ تعالی عنہ 110 ھجری تک زندہ رھے۔

بعض حضرات نے لکھا ھے کہ امام صاحب رحمہ اللہ نے ایک سے زائد صحابہ کی زیارت کی ھے۔ امام ابوحنیفہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے توحدیث بھی روایت کی ھے۔

 

© Copyright 2025, All Rights Reserved