• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

شیعہ ، قادیانی ، ذکری، منکر حدیث، دیندار انجمن والوں سے تعلقات کا حکم

شیعہ ، قادیانی ، ذکری، منکر حدیث، دیندار انجمن والوں سے تعلقات کا حکم

حوالہ: احسن الفتاوی ج8 ص 250

شیعہ کی جملہ اقسام، قادیانی ذکری، منکرین حدیث اور انجمن دینداران سب زندیق ہیں، جن کے احکام دوسرے کفار بلکہ مرتدین سے بھی زیادہ سخت ہیں۔ ان کے ساتھ خریدوفروخت وغیرہ ہر قسم کا لین دین ناجائز ہے اور ان سے دوستانہ تعلق رکھنا اور محبت سے پیش آنا غیرت ایمانیہ کے خلاف ہے ، حتی الامکان ان کے ساتھ ہر قسم کے معاملات سے بچنا فرض ہے۔

اگر کسی نے ان کے ساتھ کوئی معاملہ بیع یا اجارہ وغیرہ کرلیا تو منعقد نہیں ہوگا، البتہ صاحبین رحمہمااللہ تعالی کے ھاں عدم جواز کے باوجود عقد نافذ ہوجائے گا ۔ بوقت ابتلاء عام و ضرورت شدیدہ اس قول پر عمل کرنے کی گنجائش ہے ۔

تعریف زندیق:

لغت میں بے دین اور بد اعتقاد کو کہتے ہیں۔

اصطلاح شریعت میں  جو اسلام ظاہر کرتا ہو اور باطن میں عقائد کفریہ رکھتا ہویا عقائد کفریہ ظاہر کرتا ہواور غلط تاویلات سے اپنے ان عقائد کفریہ کو  عقائد اسلام قرار دیتا ہو۔

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

© Copyright 2025, All Rights Reserved