حکومت کے لئےکسٹم لینے کا حکم
حوالہ:احسن الفتاوی ج8 ص 101
اربابِ حکومت کسٹم وصول کرنے کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ بیرونی تجارتی کمپنیاں اپنی مصنوعات عموما بہت ارزاں قیمت پر فروخت کرتی ہیں ۔ اگر حکومت کسٹم وصول نہ کرے تو تمام تجار بیرونی کمپنیوں سے ہی مال خریدیں گے ، اس طرح اپنے ملک کی مصنوعات کا کوئی بھی خریدار نہ رہے گا۔ نتیجۃ اپنے ملک کے کارخانے مال بنانا بند کردیں گے ، اس سے ملک کا دیوالیہ ہوجائے گا۔
اربابِ حکومت کی وضاحت مذکورہ کے تحت درج ذیل شرائط سے کسٹم وصول کرنا جائز ہے:
1۔ نہ لینے کہ صورت میں اپنے ملک کی مصنوعات کے ضیاع اور معاشی واقتصادی لحاظ سے ترقی میں نقصان کا یقین ہو۔
2۔ بوقت ضرورت بقدر ضرورت لیا جائے۔
3۔ حکومت مصارف ضروریہ پر اسراف سے خرچ نہ کرے، اور غیر ضروری مصارف اور خرافات پر خرچ کرنے سے احتراز کرے۔
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
© Copyright 2025, All Rights Reserved