• ہلوکی روڈ ڈیفنس
  • Mon - Sat 8:00 - 18:00

جن ممالک میں چہرہ کے پردہ یا برقعہ پر پابندی ھے ، وھاں شرعی پردہ کا طریقہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جن ممالک میں چہرہ کے پردہ یا برقعہ پر پابندی ھے ،

وھاں شرعی پردہ کا طریقہ

چہرہ پر فیس ماسک یا ڈسٹ ماسک پہن لیں۔ (ڈسٹ ماسک پہننے پر کہیں پابندی نہیں کیونکہ عام طور پر دمہ و الرجی کے مریض اسے استعمال کرتے ھیں)

آنکھوں پر بڑے سائز کا کالا چشمہ لگا لیں۔

سر پر پی کیپ پہن لیں۔ پی کیپ کو آگے کی طرف جھکا لیں۔ اس طرح پورا چہرہ چھپ جائے گا۔

کانوں کو چھپانے کے لئے ھیڈ فون سے ملتا جلتا ایک آلہ ملتا ھے تاکہ کان ٹھنڈک یا شور سے محفوظ رھیں۔

بالوں کو چھپانے کے لئے بالوں کو اکٹھا کرکے کوٹ یا جیکٹ کے اندر کر لیں، یا اکٹھا کرکے ٹوپی کے اندر کر لیں، یا ٹی شرٹ پہن کر پھر اوپر پورے بازوئوں والی شرٹ پہن لیں اور بالوں کو ٹی شرٹ اور فُل شرٹ کے درمیان کر لیں۔

شرٹ یا جیکٹ ،کالر والی استعمال کریں اور اس کے کالر کو کھڑا کر لیں ۔ اس سے کندھوں سے لے کر سر پر پہنی ھوئی ٹوپی کے درمیان کا حصہ چھپ جائے گا۔

ھاتھوں پر دستانے اور پائوں میں جرابیں۔ پورے بازویوں والی قمیض یا شرٹ۔ ٹخنوں سے نیچے تک شلوار یا کھلی پینٹ یا پاجامہ

اگر سرد علاقہ ھو تو یہ سب کرنے کے بعد ایک بڑی چادر پورے جسم پر لپیٹ لے۔اس طرح سردی سے بھی بچائو ھوگا اور پردہ بھی کامل ھوگا۔

(ملک کے حالات، رواج  اور موسم کے مطابق اس میں ترمیم کی جا سکتی ھے) ۔

یاد رکھیں

جو کچھ اپنے اختیار میں ہے اس میں ہرگز غفلت نہ کریں۔ اگر پردہ کرنے میں دشواری آرھی ھو تو ثواب کی نیت رکھیں۔ جتنی دشواری آئے گی اتنا ثواب زیادہ ھوگا۔ یہ سمجھیں کہ اللہ تعالی امتحان لے رھے ھیں۔ اللہ تعالی دکھانا چاھتے ھیں کہ میری یہ بندی کس حد تک  مجھ سے محبت کرتی ھے۔کفار کی پابندیوں  سے تنگ دل نہ ھوں ۔ اور اپنا دین اپنے ھاتھ سے جانے نہ دیں ۔ اس دنیا میں آج ھیں ، شاید کل نہ ھوں۔ ھمیشہ کی زندگی کی تیاری رکھیں۔ دنیا کمانے کے لئے کتنی محنت کرتے ھیں، کتنی مشقت برداشت کرتے ھیں۔ اگر تھوڑی سی مشقت اللہ تعالی کی محبت میں برداشت کرنی پڑ گئی تو کیا حرج ھے۔

اس کے ساتھ ساتھ نماز کا خوب اھتمام رکھیں ۔ اللہ تعالی سے ایمان اور عزت کی حفاظت کی خوب دعا کریں۔ تمام نیکیوں اور پردہ کرنے کی توفیق اللہ تعالی نے عطا فرمائی ھے۔ اس پر اللہ تعالی کا خوب شکر ادا کریں تاکہ ان نعمتوں میں اضافہ ھو۔توبہ استغفار کرتے رھیں کیونکہ کفار کا غلبہ مسلمانوں کی بد اعمالیوں کی وجہ سے ھے۔

چناچہ

آپ کو ان اشیاء کی ضرورت ھے

Dust Maskڈسٹ ماسک

Face Mask فیس ماسک

یا کوئی بھی ٹوپیP- Cap پی کیپ

Sun Glasses کالے شیشوں والی بڑی عینک

کالر والاCoat or Jacket کوٹ یا جیکٹ

Glovesدستانے

Socksجرابیں

کانوں کو چھپانے کے لئے ھیڈ فون سے ملتا جلتا ایک آلہ

چادر

وغیرہ

© Copyright 2025, All Rights Reserved